دبئی، پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین کار فروخت کیلئے تیار

پیر 4 جنوری 2016 09:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)دنیا میں آرام دہ اور تیزرفتار کاروں کی بھرمار کے بعد مارکیٹ میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جو خشکی پر تیز رفتاری سے چلنے کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی تیر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی یہ عجوبہ روزگار لیموزین آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی اب تک 15ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔دس میٹر لمبی اس طاقتور کار میں ڈرائیور اور اس کے معاون کے ساتھ 12 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں۔ دنیا کی منفرد کار پانی میں 20 ناٹیکل میل فی گھنٹہ اور 500 سے 600 ہارس پاور کی طاقت سے سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :