عراقی فوج کے اڈے پر خودکش حملے ،15 افراد ہلاک

پیر 4 جنوری 2016 09:38

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)عراق کے شمالی شہر تکریت کے نزدیک سکیورٹی فورسز کے ایک اڈے پر خود کش بم دھماکوں میں پندرہ اہلکار ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانچ خودکش بمباروں نے گزشتہ روز تکریت کے نواح میں واقع سبایکر فوجی اڈے پر حملہ کیا ۔ان میں سے دو نے پہلے اپنی باردود سے بھری گاڑیوں کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا اور اس کے بعد تین حملہ آوروں نے فوجی اڈے میں گھس کر خود کش دھماکے کیے ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے آ ن لائن جاری کردہ ایک بیان میں ان خودکش بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :