دوسری پاک چین مشتر کہ جنگی بحری مشق شنگھائی میں اختتام پذیر ، پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے مشق میں حصہ لیا

پیر 4 جنوری 2016 09:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء) پاک بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان دوسری مشترکہ جنگی بحری مشق شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے مشق میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج بحریہ کے مطابق اور چین کی بحرہ کی دوسری فوجی مشق چین کے شہر شنگھائی میں ہوئی جس میں پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے حصہ لیا۔ جبکہ چینی بحریہ کے کئی جنگی جہازوں‘ آبدوزوں ‘ لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ اب تیسری پاک چین بحری جنگی مشق جلد پاکستانی حدود میں ہوں گی جس سے پاک بحریہ کی فوجی قوت میں مزید نکھار اور اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :