بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر، پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، سیریز کی حتمی منظوری آئی سی سی نے دینی ہے، نور ہلال سیف الرحمان

اتوار 3 جنوری 2016 09:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نورہلال سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آکرکرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے، سیریز کی حتمی منظوری آئی سی سی نے دینی ہے۔ پاکستان آکر کھیلنے کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بہت جلدبنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی۔