پشاور سمیت صوبے بھر سے گدھے اور گھوڑوں کی کھالوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایات

اتوار 3 جنوری 2016 09:37

پشا ور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)پشاور سمیت صوبے بھر سے گدھے اور گھوڑوں کی کھالوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ گدھے اور گھوڑوں کی ہڈیاں کریموں اور مختلف اشیاء میں استعمال ہوتی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع ، پشاور ڈویژن ، صوابی ڈویژن سے گدھوں اور گھوڑوں کی کھالوں کی سمگلنگ ہو رہی ہے جنوبی اضلاع میں گدھوں کی تعداد میں بھی اس حوالے سے کمی آ رہی ہے ۔

اس سے قبل مردہ ہونے والے گھوڑوں اور گدھوں پررنگ روڈ سمیت مختلف مقامات پرپھینک دیا جاتاتھاتاہم ان سے اب کھالیں اتارا کر پھینکا جاتاہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سے اس سے قبل کچھووں کی سمگلنگ ہوتی تھی ۔ تاہم اب گدھوں اور گھوڑوں کی کھالوں کی سمگلنگ ہورہی ہے ۔ جنہیں پنجاب اور سندھ منتقل کیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :