جرمنی کے ساتھ سرحد پر پاسپورٹ کنٹرول ممکن ہے، ڈینش وزیر اعظم

اتوار 3 جنوری 2016 09:42

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)ڈنمارک نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے ساتھ اپنی سرحد پر پاسپورٹ کنٹرول کا نظام جلد ہی نافذ کر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن نے کہا ہے کہ اس ممکنہ اقدام کا مقصد مہاجرین کو ڈنمارک میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا ہے کوپن ہیگن حکومت جرمنی سے ملحق ملکی سرحد پر پاسپورٹ چیکنگ کا نظام جلد ہی متعارف کرا سکتی ہے۔ ڈینش عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں راسموسن نے کہا، ”ہم مہاجرین اور تارکین وطن کو دوبارہ اپنی شاہراہوں پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم امن کا قیام اور قانون کا بول بالا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔“

متعلقہ عنوان :