پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات دو طرفہ تجارتی تھی،جہا نگیر ترین ، حکومت پا کستان کی طرف سے کا لا دھن سفید کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 3 جنوری 2016 10:12

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات دو طرفہ تجارتی ملاقات تھی، مودی نواز ملاقات ایک طے شدہ سیڈول کے مطابق تھی جس کو چھپا ہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے سیا لکوٹ دورہ پر مقامی میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے ا نہوں نے کہا کہ 2016کا سال حلقہ این اے 110میں ضمنی الیکشن کا سال ہو گا۔

حلقہ110 کی اپیل ایک عرصہ سے سپریم کو رٹ میں زیر التواء پڑی ہے مگر کوئی فیصلہ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 110 کی اس اپیل پر عدالت عالیہ سے فوری انصاف ملنا چا ہیے۔ حکومت پا کستان کی طرف سے کا لا دھن سفید کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور عمران خان نے بھی اس مذمت کی ہے۔