پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ ا ور اعلی افسران سمیت دیگر افراد کیخلاف نیب تحقیقات مکمل،مقدمات درج ،نیب نے سابق چیئرمین کیخلاف بغیر ٹینڈر کے 53کروڑ سے زائد مالیت کا 50ہزار میڑک ٹن کوئلہ مہنگے داموں منگوانے کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت کراچی کو بھیج دیا

اتوار 3 جنوری 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سا ت ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگی ، اختیارات کے غلط استعمال اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ ا ور اعلی ا ٓفسران سمیت دیگر افراد کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے مقدمات درج کر دیئے ہیں اور انہیں نیب عدالت میں بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ ، سابق کمرشل ڈائریکڑ سمین اصغر ، کیپٹن رشید ابڑوا اور نوبل ریسورسز کے نمائندو ں کیخلاف بغیر ٹینڈر کے 53کروڑ سے زائد مالیت کا 50ہزار میڑک ٹن کوئلہ مہنگے داموں ،آسٹریلیا اور ہانگ کانگ سے منگوانے کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت کراچی کو بھیج دیا ہے ،جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پونے 5ارب سے زائد کی کرپشن کے 5کیسز کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، نیب کی جانب سے بھجوائے گے دوسرے ریفرنس میں بھی سابق چیئرمین اسٹیل ، سابق کمرشل ڈائریکڑ سمین اصغر ، کیپٹن رشید ابڑوا اور نوبل ریسورسز کے نمائندو ں کیخلاف رولز کی خلاف ورزی کرکے 98کروڑ مالیت کا کوئلہ مہنگے داموں خریدنے کے الزام لگایا گیا ہے ، جبکہ 4ارب 19کروڑ سے زائد کا تیسرا ریفرنس بھی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل معین آفتاب شیخ اور سابق کمرشل ڈائریکڑ سمین اصغر کیخلاف تیار کر کے احتساب عدالت بھیجا گیا ہے ،دوسری جانب چوتھے ریفرنس میں میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین نے دیگر افسران کے ساتھ ملکر عباس گروپ کو عالمی مارکیٹ سے کم ریٹ پر بلٹس فروخت کرکے ملکی خزانہ کو 43کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے اور اسٹیل کی کنٹین کو من پسند افراد کو سستے داموں دے کر 8کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ سابق ڈائریکڑ کمرشل سمن اصغر نے دیگر حکام سے ملک کر من پسندکسٹمرز کو فری کریڈٹ اسکیم کے تحت غیر قانونی ایکسٹنشن دے کر ادارے کو ایک کروڑ 36لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے اور لوکل وعالمی مارکیٹ میں بلٹس کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود اسٹیل ملز حکام نے قیمت میں 35فیصد کم کر دی 4ارب 77کروڑ کی کرپشن کے 5کیسز کی تحقیقات حتمی مراحل میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :