راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ غبن میں نیب کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) نیب نے راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ غبن میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے میٹرو بس کے چیئرمین حنیف عباسی ‘ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے بعد پراجیکٹ انجنیئر سمیت منصوبے کے دیگر اعلیٰ افسران سے ریکارڈ حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے پراجیکٹ انجینئر سعید کا اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیب نے منصوبے کے پراجیکٹ انجینیئر سعید اور دیگر اعلیٰ افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :