چارسدہ،شدت پسندوں کا پرائمری سکول پر دھاوا،3 اساتذہ زخمی ہوگئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء)چار سدہ کے علاقے بوسا خیل میں میرزاگان پرائمری سکول پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3اساتذہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چارسدہ میں میرزا گان پرائمری سکول پر موٹر سائیکلوں پر آئے نقاب پوش شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جسکے باعث 3اساتذہ زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسکول میں چھٹی کے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،واقعے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :