ایف آئی اے نے ڈاکٹر عاصم کے او جی ڈی سی ایل گروپ پر ہاتھ ڈال دیا، 10 افراد مزید گرفتار ، تحقیقات شروع

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عاصم کے او جی ڈی سی ایل گروپ پر ہاتھ ڈال دیا۔ 10 افراد مزید گرفتار کرلئے گئے۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور میں ڈاکٹر عاصم حسین نے سنچورو پراجیکٹ شروع کیا جو کہ 2015 ء میں مکمل ہوا تھا اور اس پراجیکٹ میں سندھ کی مزید بیورو کریسی اور اہم شخصیات بھی ملوث تھیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے جب پراجیکٹ سے متعلق تحقیقات کیں تو اس میں من پسند افراد کو نہ صرف نوازا گیا بلکہ بھاری رشوت کے عوض من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے بھی دیئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے او جی ڈی سی ایل افسران میں سے سابق ایم ڈی محمد ریاض خان‘ جی ایم روح الله‘ حافظ محمد اسلم‘ محمد یوسف‘ خان عالم‘ اشرف پٹھان‘ ابوبکر اور منور عباسی کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :