معمر قذافی نے روس، لیبیا تعلقات کی مضبوطی کیلئے اپنے بیٹے کی شادی پیوٹن کی بیٹی سے کرنے کی کوشش کی تھی‘ قذافی کے سابق مشیر کا دعویٰ

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:39

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی نے اپنے بیٹے کی شادی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیتی سے کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہو سکیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرحوم لیبیائی رہنما کے سابق مشیر محمد عبدالمطلب الحسین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معمر قذافی نے روس اور لیبیا کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کیلئے اپنے دوسرے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی شادی ولادیمیر پیوٹن کی بیٹی سے کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ معمر قذافی نے اس سلسلے میں جب پیوٹن سے بات کی تھی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ انکی بیٹی سیف الاسلام کو جانتی تک نہیں اس لئے وہ اس سے شادی کیلئے رضامند نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :