2016ء قومی یکجہتی، دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،جنرل راحیل،گوادرکے تحفظ کیلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہربنایاجارہاہے،آرمی چیف جنرل کا بلوچستان کادورہ،بلوچستان بالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سال 2016ء قومی یکجہتی اور دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان کادورہ کیا،آرمی چیف کوبلوچستان باالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف کوبتایاگیاکہ مکران ڈویژن میں عسکریت پسندی بہت حدتک کم ہوگئی ۔آرمی چیف نے راہداری منصوبے کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکران کوامن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گوادرکے تحفظ کیلئے مقامی حکومت کاہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہر بنایا جارہا ہے ،ان کاکہناتھاکہ ان منصوبوں سے لوگوں کی زندگیوں میں استحکام آئے گااورمقامی لوگوں کوبھرپورفائدہ ہوگا۔

انہوں نے پاک فوج قانون نافذکرنے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے امن وامان سے پوری قوم کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے زوردیاکہ بلوچستان میں انجینئرز،مزدوروں کے تحفظ کوہرحالت میں یقینی بنایاجائے ،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے امن وامان سے منسلک ہیں

متعلقہ عنوان :