سال2015ء تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رخصت ،،آسمان پررنگ ونورکے سیلاب اورزمین پردمکتے چہروں کی کہکشاں سال نو کا سورج طلوع ہوگیا ،سب سے پہلے آکلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، جشن سڈنی ،ہانگ کانگ پاکستان سے ہوتاہوادبئی پہنچ گیا،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ،برطانیہ اورامریکہ میں سخت سیکورٹی کے ساتھ سال نوکی آمدکاانتظار،فرانس اوربیلجیئم میں تقریبات منسوخ کردی گئیں، امریکہ میں آج نیا سال شروع ہوگا

جمعہ 1 جنوری 2016 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)سال2015ء تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رخصت ہوگیا،آسمان پررنگ ونورکے سیلاب اورزمین پردمکتے چہروں کی کہکشاں سال نو کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں طلوع جہاں سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے شروع ہونے والاجشن سڈنی ،ہانگ کانگ پاکستان سے ہوتاہوادبئی پہنچ گیا،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ،برطانیہ اورامریکہ میں سخت سیکورٹی کے ساتھ سال نوکی آمدکاانتظار،فرانس اوربیلجیئم میں تقریبات منسوخ کردی گئیں، امریکہ میں آج نیا سال شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال2015ء تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رخصت ہوچکاہے اور2016ء کاآغازہوگیاہے نئے سال کاآغازدنیامیں سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے نیوزی لینڈمیں ہوا،نیوزی لینڈکے شہرآکلینڈکے اسکائی ٹاورن پرآتش بازی اورلیزرلائٹس شوکاشاندارمظاہرہ کیاگیااس موقع پر30ہزارافرادموجودتھے ،نیوزی لینڈرکے بعدآسٹریلیامیں 2016ء کاآغازہوااورسڈنی کے ہاربربرج پرپاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے جشن کاآغازہوااورہزاروں افرادکی موجودگی میں شاندارآتش بازی کامظاہرہ کیاگیا،پاکستانی وقت کے مطابق رات8بجے جاپان میں سال نوکاآغازہوا،جہاں پرہزاروں افرادموجودتھے جوآتش بازی اورجشن نہ ہونے پربہت مایوس ہوئے رات 9بجے تائیوان کے شہرتائی پے اورہانگ کانگ میں نئے سال کی آمدپرشاندارآتش بازی ہوئی اورآسمان رنگ برنگی روشنیوں سے بھرگیا،پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9بجے چین میں نئے سال کی آمدپرجشن شروع ہواچین کے شہربیجنگ اوردیگرعلاقوں میں شاندارآتش بازی ہوئی اس کے بعدسری لنکااوربھارت میں نئے سال کوخوش آمدیدکہاگیاپاکستان میں نئے سال کی آمدپرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لاہورمیں نئے سال کی آمدپربحریہ ٹاوٴن میں شاندارفیملی فیسٹول کاانعقادکیاگیا،پشاور،اسلام آباد،فیصل آباد،ملتان اورکراچی میں نئے سال کی آمدپرشاندارآتش بازی کی گئی اورلوگوں نے کئی علاقوں میں ڈھول کی تھاپ پررقص کیا،پاکستان کے بعددبئی ،قطراوردیگرممالک میں بھی نئے سال کی تقریبات ہوئیں جبکہ برطانیہ ،فرانس امریکہ اوردیگریورپی ممالک میں آج نئے سال کوخوش آمدیدکہاجائیگا،بیلجیئم اورفرانس میں نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں ،جبکہ انگلینڈ،یورپی ممالک اورامریکہ میں نئے سال کی آمدکے موقع پرسخت سیکورٹی کے ساتھ جشن کی تیاریاں عروج پرہیں