وزیراعظم نواز شریف تاجروں کیلئے رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کا باقاعدہ اعلان آج کریں گے،اس سکیم کے تحت تاجر10لاکھ روپے سے پانچ کروڑ روپے تک کے اپنے بے نام بینک اکاؤنٹس و رقوم کو قانونی حیثیت دلواسکیں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء )وزیراعظم نواز شریف تاجروں کیلے رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کا باقاعدہ اعلان آج (جمعہ ) کو کریں گے،سکیم کے تحت تاجر رواں ٹیکس ایئر کے دوران ایک فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے 10لاکھ روپے سے پانچ کروڑ روپے تک کے اپنے بے نام بینک اکاؤنٹس و رقوم کو قانونی حیثیت دلواسکیں گے ، تاجروں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی اس رقم وورکنگ کیپیٹل کے بارے میں کوئی پوچھ کچھ ہو گی اور نہ ہی چار سال کیلئے ان کا کوئی آڈٹ ہو گا،تاہم انہیں ایک صفحہ پر مشتمل سادہ ترین انکم ٹیکس ریٹرن فارم جمع کروانا ہو گا ،اس سکیم کے بعد بینکنگ ٹرانزیکشن پرودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ بھی حل ہو جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوا ز شریف نے ایک فیصد ٹیکس دے کر 5کروڑ تک کاکالادھن سفید کرنے سے متعلق رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کی منظور ی دیدی ہے اور آج جمعہ کو اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے ، یہ سکیم 4سال کے لیے ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں کو ہر سال ٹرن اورٹیکس میں پچپن فیصد اضافہ کرکے ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت پہلے سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے تاجر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ دس لاکھ روپے سالانہ تک کی آمد والے تاجروں کو ویلتھاسٹیٹمنٹ سے چھوٹ حاصل ہو گی اور انہیں ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانی ہو گی ،جبکہ 50لاکھ روپے سالانہ ٹرن اور رکھنے والوں کیلئے سیلز ٹیکس میں لازمی ٹیکس کو بھی ختم کر دیا جائے گا،اس کے علاو ہ 50ہزار سے زائد ماہانہ بجلی کا بل دینے والوں کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :