پٹرول کی قیمت برقرار ، لائٹ، ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کا تیل سستا ،لائٹ ڈیزل 8.29، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 اور مٹی کا تیل 8.07 روپے فی لٹر سستا کردیا،اسحاق ڈار،ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے آخری تاریخ31 دسمبر 2015ء سے بڑھا کر 31 جنوری 2016 کردی گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی ، لائٹ ڈیزل ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل بالترتیب 8.29 روپے ،3روپے اور 8.07 روپے سستا کردیا گیاہے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کردیا جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں ہیں اس طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے انتیس پیسے کمی کی گئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل میں تین روپے اور مٹی کا تیل 8.07 روپے سستا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ ختم ہونے پر ریٹرن جمع کرانے کیلئے ایک مہینے کی مزید توسیع کا بھی اعلان کردیا ہے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے آخری تاریخ اکتیس دسمبر 2015ء سے بڑھا کر اکتیس جنوری 2016 کردی گئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے کردیا گیا ہے