افتخارچوہدری اپنی سیاسی جماعت کی چندہ مہم پربیرون ملک روانہ،سابق چیف جسٹس افتخار دبئی میں دو جنوری تک قیام کریں گے، آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا بھی امکان

بدھ 30 دسمبر 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2015ء )سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری اپنی نوزائدہ سیاسی جماعت پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے لیے چندہ مہم پربیرون ملک روانہ ہوگئے ،دبئی میں دو جنوری 2016تک قیام کریں گے ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے موجودہ صدر اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔متوقع ملاقات میں بطورچیف جسٹس ماضی میں پیپلزپارٹی کے خلاف عدالتی کارروائی بارے وضاحت بھی پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری پانچ روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں دورے کے دوران سابق چیف جسٹس تنظیم سازی کے علاوہ چندہ بھی اکھٹاکریں گے ،علاوہ ازیں ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کے متمنی ہیں اس لیے انھوں نے ان سے ملاقات کے لیے پیغام بھی ارسال کیاہے جس کاتاحال انھیں کوئی جواب بھی نہیں مل سکاہے خبر رساں ادارے کی جانب سے پارٹی کے فوکل پرسن احسن الدین شیخ نے رابطہ کرنے پر سابق چیف جسٹس کے دبئی دورہ کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کاسوال ہی پیدانہیں ہوتاوہ اپنے تنظیمی دورے پر گئے ہیں اوردوجنوری کوواپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :