گزشتہ مالی سال برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد سے بھی نیچے آگیا

منگل 29 دسمبر 2015 09:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) گزشتہ مالی سال برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد سے بھی نیچے آگیا۔ مالی سال 15-2014 میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانوی کرنسی پاؤنڈ سٹرلنگ کی قدر میں کمی سے یہاں سے ملنے والی ترسیلات زر پر بھی اثر پڑا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد تک محدود رہا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتیں برطانیہ کی معیشت کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں جبکہ ملازمتوں کے مواقع بھی بہتر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے سالوں میں یوکے سے ملنے والی ترسیلات زر میں مزید تیزی آجانے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :