اسلام آباد، عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی اجازت

منگل 29 دسمبر 2015 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کو عدالت نے شوہر سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان معظم علی‘ محسن علی اور خالد شمیم کو ڈیوٹی سیشن جج راجہ خرم علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے عدالت کو درخواست دی کہ اس کے شوہر سے اس کی ملاقات کافی عرصے سے نہیں ہو سکی اور وہ اپنے شوہر سے ملنے کے لئے اپنے کم سن بچے کے ساتھ کراچی سے آئیں ہیں۔

عدالت نے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے تفتیشی افسر شہزاد ظفر کو حکم دیا کہ ملزم کو اہلیہ اور پیچھے سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر تفتیشی افسر ظفر شہزاد نے اپنے دفتر میں ملاقات کرانے کا وعدہ کیا۔