رینجرز نے یکم جنوری2015ء سے اب تک کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں،887دہشتگردوں سمیت4074 ملزمان گرفتار2765 ہتھیار برآمد کئے گئے،152 دہشتگرد ہلاک12رینجرز اہلکار شہید ہوئے‘ سندھ رینجرز

منگل 29 دسمبر 2015 09:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء)سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک کراچی میں887دہشتگردوں سمیت4074 ملزمان گرفتار2765 ہتھیار برآمد کئے گئے،152 دہشتگرد ہلاک12رینجرز اہلکار شہید ہوئے،رینجرز نے یکم جنوری2015ء سے اب تک کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،جن کے مطابق کراچی میں اب تک2410آپریشنز میں4074 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے2198افراد کو مقدمات کیلئے پولیس کے حوالے کیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں887دہشتگرد268 ٹارگٹ کلر97بھتہ خور شامل ہیں،ملزمان سے مشین گنز،ایل ایم جیز،سنائپر رائفلز،پستول،راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سمیت کل2765 ہتھیار برآمد کئے گئے رینجرز کی 69 کارروائیوں میں152 دہشتگرد ہلاک جبکہ12رینجرز اہلکار شہید20زخمی ہوئے اور اغواء ہونے والے18افراد کو بازیاب کرایا گیا

متعلقہ عنوان :