چوہدری نثار نے فیس بک،ٹویٹر پر اکاؤنٹ چلانے کیلئے 3ماہرین بھرتی کرلئے

پیر 28 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فیس بک اور ٹوئیٹر (سوشل میڈیا) پر اپنے اکاؤنٹ اچھے انداز میں چلانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تین ماہرین بھرتی کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کی سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ صمد خرم ہیں اس کے علاوہ خرم نجیب اور فائق علی کی بھی بھرتی کیاگیا ہے۔یہ افسران نادرا اور وزارت داخلہ سے بیک قت تنخواہیں وصول کریں گے۔ صمد خرم چیئرمین نادرا کے ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔