ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کی ہے تو یہ رینجرزکے دائرے میں نہیں آتا،اعتزاز احسن ، بینظیر بھٹو نے پارٹی کے منشور میں پانچو یں نعرے کا اضافہ کیا کہ شہادت ہماری منزل جو انہوں نے حاصل کی، شہید بینظیر بھٹو کی 8 برسی کی تقریب سے خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 09:53

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر اہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں اگر ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کی ہے تو یہ رینجرزکے دائرے میں نہیں آتا، پیپلز پارٹی کا جب بنیاد رکھی گئی تو اس وقت چار نعرے تھے جن میں اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، سوشلزم ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام لیکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پانچوے نعرے کا اضافہ کیا کہ شہادت ہماری منزل جو منزل انہوں نے حاصل کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 8 برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی خدمت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین اور اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جس میں اسلامی دنیا کو یکجہ کیا گیا، جمہوریت کی خدمت بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی سیج سجائی اسے سے زیادہ کیا قربانی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہمیں دوبارہ سوشلزم معیشت کے نعرے پر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بسمہ کے والدین کے گھر جاکر تعزیت کی جو یہ ثابت کرتا ہے پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم پر اہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں اگر ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کی ہے تو یہ رینجرزکے دائرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ 1989 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تو اس وقت سولین افسران کی تعینات پر نواز شریف نے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا جبکہ اس وقت پی آئی کی نجکاری کے لیے چودہری نثار، اسحاق ڈار اور دیگر روڈوں پر نکل کر احتجاج کیے۔

آج اگر قائم علی شاہ اپنی بات کررہا ہے تو اس میں کیا برا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر رینجرز ایل ڈی اے کے دفتر پر چھاپے مارے تو شہباز شریف کو پتہ چلے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا زیور ہے جسے بیچنے کی کوشش نہ کیا جائے ہم مکمل طور پر مزاحمت کریں گے۔