مولانا عبدالواسع کے خلاف کرپشن تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی ہے،نیب حکا م

پیر 28 دسمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)نیب حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر اوربلوچستان اسمبلی کے سابق سینئر وزیر مولانا عبدالواسع کے خلاف کرپشن تحقیقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کو عبدالواسع کی کرپشن بارے اسے ریکارڈ فراہم کردیا ہے جس کی روشنی میں یہ تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مولانا عبدالواسع کے خلاف کرپشن تحقیقات کی اجازت دی تھی۔خبر رساں ادارے کو نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا عبدالواسع کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کیونکہ صوبائی اداروں نے عبدالواسع کی کرپشن اور مالی بدعنوانیوں بارے الزامات کا ثبوت فراہم کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :