کار ساز کمپنی کی مراعات کی صورت میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش، مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہے وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگائے گی، منیر بانا

اتوار 27 دسمبر 2015 10:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)ملک میں کام کرنے والی ایک کار ساز کمپنی نے نئے پلانٹس پر مراعات کی صورت میں نیا پلانٹ لگانے کی پیش کش کر دی،یہ بات آٹو پارٹس ایسو سی ایشن کے سابق چیئرمین منیر بانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والی تین جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سے ایک نے پیش کش کی ہے کہ جو مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہے وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگائے گی۔

منیر بانا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اب تک اس بڑی پیش کش کش جواب نہیں دیا گیا جو مناسب نہیں، سابق چیئرمین آٹو پارٹس ایسو سی ایشن کے مطابق اگر حکومت کیجانب سے نئی کار ساز کمپنیوں کیساتھ پرانی کمپنیوں کے نئے پلانٹس پر بھی رعایت ہو تو مسابقت کے ساتھ ساتھ روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :