حکومت خیبر پختونخوا کے وی وی آئی پی اور وی آئی پی کے دوروں کے دوران غیر معمولی پروٹوکول، غیر ضروری سیکورٹی روٹنگ کے خاتمے کے احکامات جاری

اتوار 27 دسمبر 2015 10:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)حکومت خیبر پختونخوا نے مفاد عامہ میں اور عام لوگوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے فوری طور پر پورے خیبر پختونخوا میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی کے دوروں کے دوران غیر معمولی پروٹوکول غیر ضروری سیکیورٹی روٹنگ ، ٹریفک کی بندش اور پبلک روڈوں کو بلاک کرنے کے خاتمے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاہم قانون اور سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو ضروری سیکیورٹی معمول کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔