دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

اتوار 27 دسمبر 2015 10:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے ،پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،سیاسی و عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پر ہیں اور وطن پاکستان وزیراعطم میاں نواز شریف کی قیادت میں درست سمت میں جارہا ہے اور انشاء اللہ 2017ء تک ء بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :