وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہوکر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کردیا، آصف زرداری،پیپلزپارٹی آئین کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، پارٹی مسیحی برادری کو برابر کا شہری سمجھتی ہے،قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر پیغام

جمعہ 25 دسمبر 2015 09:07

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہوکر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کردیا،پیپلزپارٹی آئین کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی،پیپلزپارٹی مسیحی برادری کو برابر کا شہری سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر قائم رہیں۔انتہا پسندی اورعسکریت پسندی کے خلاف جدوجہد بھی کرتے رہیں اور آئین کو پامال کرنے والوں کو بھی مسترد کردیں۔آئین اس طرح پامال ہوتا رہا تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف لڑتے رہیں گے