حکومت کو مواصلاتی ڈیٹا کی جاسوسی کے شواہد نہیں ملے،شیخ آفتاب، جون 2013 میں ایڈ ورڈ سنوڈن نے کہا کہ برطانوی خفیہ ادارے پاکستان کی جاسوسی کرتے ہیں،شاہی سید کی تحریک التواء ،نیشنل سیکورٹی ایڈوائزسے بریفنگ لی جائے،مشاہد حسین، زندہ قومیں نیشنل سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتیں، اعظم سواتی

جمعرات 24 دسمبر 2015 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان کے ڈیٹا ٹریفک کی نگرانی پی ٹی سی ایل اور ٹی ڈبلیو اے کرتی ہے حکومت کو پاکستان کے مواصلاتی ڈیٹا کی جاسوسی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے یہ بات سینیٹر شاہی سید کی تحریک التواء کے جواب میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے کہا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارے پاکستان کے مواصلاتی ڈیٹا کی جاسوسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جون 2013 میں امریکہ کے رہائشی ایڈ ورڈ سنوڈن نے جاسوسی کے نظام کو بے نقاب کیا تھا اس میں انہوں نے کہا کہ برطانوی خفیہ ادارے دیگر اداروں سے مل کر تین ممالک کی جاسوسی کر رہے ہیں ان میں پاکستان سرفہرست ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس فل ٹائم نیشنل سیکورٹی ایڈوائز ہے سیکورٹی کے معاملات پر ان پر بریفنگ لی جائیں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ زندہ قومیں نیشنل سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتیں ہم ہر طرف سے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے سپیشل سیکورٹی کے حامل امور پر بریفنگ لی جائے ۔

متعلقہ عنوان :