کسٹمز انٹیلی جنس نے کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر جانیوالے بحری جہاز پکڑ لیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) کسٹمز انٹیلی جنس نے 90 کروڑ مالیت کا کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر جانیوالے بحری جہاز پکڑ لیا ۔ تفصیالت کے مطابق ایف بی آر کے کسٹم انٹیلی جنس گوادر ونگ کے ڈائریکٹر جنرل امتیاز احمد خان نے گوادر سے دس کلومیٹر اندر سمندر میں کارروائی کے دوران تیل کی غیر قانونیسپلائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جہاز 8کروڑ 90لاکھ کی کسٹمز ڈیوٹی ادا کئے بغیر کسٹمز پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور یہ جہاز ایک نجی آئل کمپنی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تجارتی مقصد کے لئے استعمال کیا جارہا تھا ۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی اور جہاز کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔