سیاسی وعسکری مفادات کو مدنظر رکھ کر پاکستان اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بنا ہے ، سرتاج عزیز، آرمی چیف جنوری کے پہلے ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے ،پاک بھارت مذاکرات شیڈول ہے بھارتی جواب کے منتظر ہیں ۔مشیر خارجہ سٹرٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب و گفتگو

جمعرات 24 دسمبر 2015 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا حصہ ہے پاکستان اپنے سیاسی اور عسکری مفادات کو مدنظر رکھ کر اعتماد کا حصہ بنا ہے ۔ پاک بھارت مذاکرات شیڈول ہے بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آئیں گی ۔ آرمی چیف جنوری کے پہلے ہفتے میں افغانستان کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد اسٹرٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان اپنے تمام سیاسی اور عسکری مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 اسلامک ممالک کے اتحاد کا حصہ بنا ہے ۔ سعودی اتحاد میں شامل ہونے والے تمام ممالک اپنے اپنے سیاسی مقاصد سامنے رکھتے ہوئے شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے لئے مختلف اوقات میں بات چیت کا شیڈول بنا لیا ہے اسی سلسلے میں بھارتی سیکرٹری خارجہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کرنے پاکستان آئیں گی ۔

(جاری ہے)

بھارت کو جامع مزاکرات کے لئے جنوری کے وسط کی تاریخ دی ہے مذاکرات کے لئے ملاقات سے متعلق بھارت کے حتمی جواب کے منتظر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ افعانستان مفاہمتی عمل کے لئے چار ملکی اجلاس جنوری میں ہوں گے ۔ اجلاس میں امریکہ ،پاکستان ، افغانستان اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے آرمی چیف جنوری کے پہلے ہفتے میں افغانستا ن کا دورہ کریں گے ۔ آرمی چیف کے دورے میں طالبان مزاکرات زیر بحث آئیں گے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ 2015 میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر رہے ہیں اور اسی سال روس سے اقتصادی تعلقات میں بہتری اور مضبوطی آئی ہیں ۔