رینجرز اختیارات میں توسیع ، بلاول بھٹو نے 27دسمبر کو سی ای سی کا اجلاس بلالیا، بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھانے کیلئے رہنماؤں کوٹاسک دینے کا،وفاق کی آئندہ بلاجواز حمایت سے گریز کیا جائے گا،ذرائع

بدھ 23 دسمبر 2015 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء)وفاق کی جانب سے سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کرنے کے فیصلہ کو پیپلزپارٹی نے اپنے لئے ایک چیلنج سمجھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 27دسمبر کو سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔سینیٹ،قومی اسمبلی سمیت بھرپور اپوزیشن کردار نبھانے کیلئے رہنماؤں کوٹاسک دینے کے فیصلہ کے ساتھ وفاق کی آئندہ بلاجواز حمایت سے بھی گریز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی کا اجلاس گڑھی خدابخش میں 27دسمبر کو طلب کرلیا ہے،جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کو ایک چیلنج کے طور پر لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چےئرمین پیپلزپارٹی نے اہم رہنماؤں سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورقومی اسمبلی سینیٹ سمیت بھرپور اپوزیشن کے کردار کو نبھانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے مزید تیز کرنے کیلئے ٹاسک دیا جائے گا۔

وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کو پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت کے اختیارات پر براہ راست حملہ تصور کیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کو مزید سندھ حکومت اختیارات میں مداخلت کا حق نہ دینے کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا