کراچی،پرو یز مشرف نے ایف آ ئی اے کو بیا ن ر یکا رڈ کر وا د یا

بدھ 23 دسمبر 2015 09:47

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سنگین غدا ری کیس میں سا بق صدر پرو یز مشرف نے ایف آ ئی اے کو بیا ن ر یکا رڈ کر وا د یا ہے ۔سا بق صدر پر و یز مشرف نے سنگین غدا ری کیس میں ایف آ ئی اے کی اسلام آ باد سے آ نے وا لی ٹیم کو بیان ر یکا رڈ کر وا د یا ہے ۔ پر و یز مشرف نے ایف آ ئی اے کی ٹیم کو حلف نا مہ جمع بھی کر وا یا ہے۔سا بق صدر نے وز یراعظم شو کت عز یز اور و فاقی و ز یر زا ہد حا مد سے متعلق تفصیلا ت بتا ئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم منگل کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی اور سابق صدر پرویز مشرف کی رہائشگاہ پہنچ کر سنگین غداری کیس میں انکا بیان قلمبند کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء اور ڈائریکٹرایف آئی اے مقصود الحسن نے سابق صدر کا بیان قلمبند کیا۔ ذرائع کے مطابق بیان قلمبند کرنے میں تین گھنٹے لگے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے ایف آئی اے کو بیان قلمبند کرانے سے پہلے اپنے وکلاء سے مشاورت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :