پڑوسی ممالک کیساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں ،نوازشریف،بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے گا،پاکستان کشمیریوں کو میں تنہا نہیں چھوڑ ے گا بھارت سے با ت چیت برابری کی سطح پر کی جائے گی ،راولاکوٹ میں گفتگو،وزیراعظم نوازشریف کا آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کیلئے50 ڈائیلاسسز مشینیں دینے کا اعلان

بدھ 23 دسمبر 2015 09:47

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء )وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہپاکستان خطے میں امن کے لیے بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ،بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے گا،پاکستان کشمیریوں کو میں تنہا نہیں چھوڑ ے گا بھارت سے با ت چیت برابری کی سطح پر کی جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز راولاکوٹ کے نواحی علاقے بیگالہ دہمنی میں اپنے خاندانی باورچی محمد فاروق خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد د شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چک دہمنی ایئر پورٹ سے قافلے کی شکل میں محمد فاروق خان کے گھر لایا گیا جہاں انہوں نے محمد فاروق خان کے ساتھ اپنے 35 سالہ خاندانی تعلقا ت کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ ان تعلقات کے باعث وہ راولاکوٹ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں فاروق خان ان کے بھائی کی طرح ہیں میاں نواز شریف کو جب یہ بتایا گیا کہ جب فاروق خان کی اہلیہ اتوار کے روز گردوں کے مرض کے باعث جان بحق ہوئی تو انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ زاہد ہسپتال میں بیس ، باغ اور پلندری اور حویلی کے ہسپتالوں میں دس دس ڈائیلائسسزمشینیں مہیا کرنے کا اعلان کیا انہوں نے عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ عرصہ فاروڈ کہوٹہ میں اعلان کیے گئے فاروڈ کہوٹہ براستہ تولی پیر ایکسپریس وے کے روٹ کو ہی بحال رکھنے کا اعلان کیا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کو ڈی ایچ کیو چک ہسپتال کی فوری تعمیر یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے اپنے باورچی فاروق خان کے گھر تک ائیر پورٹ سے لیکر بہترین سڑک کی تعمیر پر جلد عملد رآمد کا اعلان بھی کیا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پونچھ ڈویژن کے عوام کی سفری مشکلات کے پیش نظر سہالہ پھاٹک پر اورر ہیڈبر یج بنانے کا بھی اعلان کیا نواز شریف کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے نواز شریف نے محمد فاروق اور ان کے بیٹوں طاہر فاروق ، شاہد فاروق ، زاہد فاروق اور ان کے خاندان سیتعزیت کی مر حومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے بھی دعا ء کی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو سکیم لائن میں لانے کا بھی اعلان کیا میاں محمد نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ترقی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ،آزاد خطے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کا ضامن ہے ،اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتا بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر برابری کی سطح پر بات چیت ہو گی ۔