راولپنڈی ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کااجلاس ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ

بدھ 23 دسمبر 2015 09:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جنرل راشد محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب‘ قومی سلامتی ‘ خطے میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اجلاس میں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

افواج کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے خطرات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :