وفاق نے سندھ میں ینجرزکے اختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دیدی

بدھ 23 دسمبر 2015 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے سندھ میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرزکے اختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دیدی ہے اورسندھ حکومت کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 143کے تحت وفاقی قانون کوصوبائی قانون پرترجیح ہوتی ہے ،انسداددہشتگردی کاقانون وفاقی قانون ہے جسے سندھ حکومت تبدیل نہیں کرسکتی اورنہ ہی رینجرزکے اختیارات پرکوئی قدغن لگایاجاسکتاہے ،رینجرزانسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت کام کررہی ہے اوراسی ایکٹ کے تحت کام کرنے کی مجازہے ان اختیارات کومحدودنہیں کیاجاسکتا،وفاق نے آئین کے آرٹیکل 148کے تحت رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سندھ حکومت کی سمری مسترد کرتے ہوئے جوابی خط لکھ دیا ۔منگل کے روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے اختیارات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں سندھ میں رینجز کے محدود اختیارات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سمری مسترد کردیہے جو سندھ حکومت نے ارسال کی تھی وفاقی حکومت نے سمری واپس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاق رینجرز کے اختیارات کو کسی قانون کے تحت محدود نہیں کر سکتا ،سندھ حکومت رینجرز کو غیر مشروط اختیارات دینے کی سمری ارسال کرے۔

متعلقہ عنوان :