2015ء مشکل ،2016ء تبدیلی کا سال ہے،عمران خا ن ،لودھراں کا الیکشن تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے،نوازشریف حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث15 ارب ڈالر کما لئے جس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا،ڈیزل کی قیمت20روپے فی لیٹر کم کرنی چاہئے،لودھراں میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب

منگل 22 دسمبر 2015 09:31

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2015ء مشکل سال تھا،2016ء تبدیلی کا سال ہے،لودھراں کا الیکشن تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے،نوازشریف حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث15 ارب ڈالر کما لئے جس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا،ڈیزل کی قیمت20روپے فی لیٹر کم کرنی چاہئے،لودھراں میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمران طبقہ اقتدار میں آکر ملک کا پیسہ باہر بھیجا جاتا ہے،پاکستان میں کپاس کی پیداوار30فیصد کم ہوئی،نوازشریف کسان طبقے کا معاشی قتل عام کر رہا ہے،جہانگیرترین کی وجہ سے نوازشریف نے ڈھائی ارب روپے کا کسان پیکج کا اعلان کردیا،کہتے ہیں جہانگیر ترین کرپٹ ہے،اگر وہ بدعنوان ہے تو گرفتار کیوں نہیں کرتے،لودھراں کے عوام کسی کسان پیکج کے آگے نہیں بکتے ، لودھراں کے عوام پٹواری اور تھانہ کلچر سے تنگ آچکے ہیں،یہ لوگ تبدیلی لانا چاہتے ہیں،حکومت اورنج اور میٹروبس منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے تعلیم اور صحت پر خرچ کیا کرے۔

(جاری ہے)

حکومت تعلیم اور ہسپتالوں پر پیسے خرچ کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی کہ ہسپتالوں میں ایک بستر پر2,2مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے،پنجاب اور قومی اسمبلی میں مہنگائی کے خلاف بھرپور مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ22جماعتوں نے2013ء کا الیکشن دھاندلی زدہ قرار دیا،شہبازشریف مجھے کہتا ہے کہ دھاندلی کی باتیں بھول جاؤں ،دھاندلی کے بغیر جی نہیں سکتے،میاں صاحب کی بری عادت یہ ہے کہ وہ اپنی کی ہوئی بات پر قائم نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بتائے کہ مشرف دور میں (ن) لیگ کے پنجاب بھر میں کتنے ناظم تھے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں اتنا جنون نہیں دیکھا تھا جتنا کہ اب دیکھ رہاہوں