فاقی حکومت کا سیلفی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ

پیر 21 دسمبر 2015 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے سیلفی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کی اہے ایسے تمام معاملات جن سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ان کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت سیلفی کے حوالے سے اس کی تعریف کا تعین کرے گی اچھی ، بری اور قانونی طور پر ممنوع سیلفیوں کی تعریف وضع کر کے اس بارے قانون سازی بھی کرے گی ۔ اس حوالے سے آئین و قانون سے مشاورت کی جائے گی ۔