آصف زرداری ایان علی سے شادی کرنے والے تھے،ذوالفقار مرزا

پیر 21 دسمبر 2015 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی سے شادی کرنے والے تھے لیکن ماڈل کو ایف آئی اے نے پکڑ لیا۔ ذوالفقار مرزا نے ایک نجی ٹی وی پر ایک انٹر ویو میں کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری ماڈل ایان علی کے ساتھ شادی کرنے والے تھے مگر شکر ہے کہ ایف آئی اے نے ماڈل گرل کو پکڑلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل ایان علی راولپنڈی میں پکڑی گئی لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ نے جیل حکام کو خط لکھا کہ ملزمہ کو کراچی کی جیل میں منتقل کیا جائے اور ہمارا مہمان بنایا جائے۔ آصف علی زرداری کی انہی حرکتوں نے پیپلزپارٹی اور ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ایان علی ضمانت پر رہا ہوئی ہیں اور ضمانت ہر ایک کا حق ہے،ان کی کرنسی سمگلنگ کیس سے جان نہیں چھوٹی اسی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔