پاک افغان باڈر سے لاپتہ سیکورٹی اہلکار کی لاش چمن سرحد پر پاکستانی احکام کے حوالے کردی گئی

پیر 21 دسمبر 2015 09:55

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء ) دو روز قبل پاک افغان باڈر لوئی بند کے مقام کجیرچیک پوسٹ سے لاپتہ ہونے والے سیکورٹی اہلکار کی لاش چمن سرحد پر پاکستانی احکام کے حوالے سیکورٹی اہلکار کو فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار کو پاک افغان سرحد سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا ء کرنے کی کوشش کی اس دوران سیکیورٹی اہلکار فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا اس واقع پر پاکستانی احکام نے افغان احکام سے شدید احتجاج کیا اور لاش کی حوالگی کے دوران چمن پاک افغان سرحد دو گھنٹوں کیلئے بند رہا اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت سفائی اسد بلال سکنہ خوشاب پنجاب سے ہوا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد سفائی اسد بلال کو اپنے آبائی علاقے کو روانہ کیا گیا ۔