کراچی آپریشن جاری ، رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، جب چاہوں پاکستان آؤں گا،آصف زرداری

پیر 21 دسمبر 2015 09:50

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری اور رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں جب چاہوں گا پاکستان آؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدینہ منورہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے مختصراً گفتگو میں کیا۔ صحافی کے سوال پر کہ آپ کب پاکستان واپس آئیں گے؟ جوب میں انہوں نے کہاکہ جب چاہوں پاکستان جاسکتا ہوں۔ کوئی بھی مجھے روک نہیں سکتا۔ پاکستان میرا گھر ہے بہت جلد واپس جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری اور رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں۔