گزشتہ 3سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹیکس 118 ارب روپے اکٹھا کیا گیا، ایف بی آر

اتوار 20 دسمبر 2015 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے گزشتہ تین سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹیکس 118 ارب روپے اکٹھا کیا ہے ملک میں 30 نومبر 2015 تک موبائل سیلولر کنکشنوں کی کل تعداد 12 کرور 94 لاکھ 40 ہزار 5سو 15 ریکارڈ کی گئی اس ضمن میں دستیاب دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے گزشتہ تین سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹی کس 118 ارب رپوے صوول ۔

(جاری ہے)

2013 میں 26 ارب روپے ، 2014 میں 49 ارب روپے اور 2015 میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 43 ارب روپے حاصل کیا اس طرح سیلز ٹی کس کی مد میں ایف بی آر نے گزشتہ تین سالوں میں 18 ارب روپے اکٹھے کئے ۔ ایف بی آر نے مالی سال 2013 میں 12.5 ارب روپے ، 2014 میں 4.1 ارب روپے اور سال 2015 میں 2.0 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا تھا ۔ جبکہ ایس آر بی کی مد میں 18 ارب روپے ، پی آر اے کی میں 61 ارب روپے ، کے پی آر اے کی مد میں 9 ارب روپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :