سندھ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے،تحریک انصاف ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا پیپلز پارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق،پیپلز پارٹی نے کرپشن کی انتہاکر دی ،قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ،پیرصدر الدین راشد

اتوار 20 دسمبر 2015 10:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہو گئی ہیں تاکہ سندھ میں کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزاس سلسلے میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس اجلاس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤذوالفقار مرزا، ارباب رحیم، غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت دیگرنے شرکت کی۔جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔سندھ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ہم سب اس کو روکنے کیلئے مل کر کام کرینگے۔