اوگرا نے ملک بھر کے گیس صارفین کے لئے سوئی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا

اتوار 20 دسمبر 2015 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء) اوگرا نے ملک بھر کے گیس صارفین کے لئے سوئی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں 38فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اعلان یکم جنوری 2016ء سے ہوگا محکمہ سوئی گیس یکم جنوری 2016ء سے قبل گیس کے نرخوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی اس وقت اپنے صارفین کو مہنگے داموں گیس فراہم کررہی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے صارفین کو سستے داموں گیس فراہم کررہی ہے ۔ تاہم 38فیصد اضافے کے بعد دونوں کمپنیوں کے درمیان گیس کے نرخوں کے درمیان فرق انتہائی کم رہ جائے گا۔