ایکنک اجلاس، اقتصادی راہداری منصوبے کے فیزٹو میں شامل 118 کلومیٹر حویلیاں تاتھاکوٹ قراقرم ہائی وے منصوبے کیلئے 404ارب کی منظوری ،نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک نظر ثانی شدہ پی سی ون پراجیکٹ کیلئے بھی 404.321 ارب کی منظوری دیدی گئی ، فل برائٹ اسکالر شپ منصوبہ کے تحت 550 ماسٹرز،ایم فل اور 141 پی ایچ ڈی لیول کے طالب علموں کو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

اتوار 20 دسمبر 2015 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے فیزٹو میں شامل 118 کلومیٹر حویلیاں تاتھاکوٹ قراقرم ہائی وے منصوب کیلئے 404ارب روپے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوا جلاس میں یو ایس ایڈ کی جانب سے فنڈنگ کیے گئے فل برائٹ اسکالر شپ منصوبہ کیلئے 12ارب 56کروڑ 73لاکھ روپے کی منظوری دے دی اس منصوبہ کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں پڑھنے والے550 ماسٹرز،ایم فل اور 141 پی ایچ ڈی لیول کے طالب علموں کو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا اس کے علاوہ ایکنک نے نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک نظر ثانی شدہ پی سی ون پراجیکٹ کی 404.321 ارب روپے میں منظوری دے دی ایکنک کو بتایا گیا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے اس منصوبہ کے معاشی مسائل کا جائزہ لیا تھا اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایک سب کمیٹی قائم کی گئی تھی سب کمیٹی نے نوٹ کیا کہ موجودہ پی سی ون میں شامل کچھ اشیاء جن میں تعمیر کے دوران سود کے حوالے سے کوئی شق شامل نہیں ہئے اس کے بعد کمیٹی نے واپڈا کو پی سی ون میں نظرثائی کرنے کی ہدایت کی اور اس میں ڈیوٹی ، لاگت کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی نطرثانی شدہ پی سی ون کو سی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا گیا اور اس نے اس منصوبہ کو ایکنک میں پیش کرنے کی ہدایت کی ایکنک نے اس منصوبہ کو منظور کرتے ہوئے آزاد جموں اینڈ کشمیر میں نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک جیسے دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے وزارت مواصلات کی تجویز کے بعد ایکنک نے پشارو تا کراچی موٹرویں منصوبہ کے تحت سکھر تا ملتان 392 کلومیٹرسیکشن کی 3کھرب 14ارب99کروڑ میں تعمیر کی بھی منظور ی دے دی اس سیکشن میں سکھر، گھوٹکی، رحیم یا خان ، ملتان اور بہاولپور کے علاقہ شامل ہوں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ نظرثانی منصوبہ کی لاگت میں اضافہ کے باوجود 112ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اس کے علاوہ مشرق و مغرب سڑک کی بہتری کے منصوبے کے تحت 32,651کلومیٹر طویل راکھی گج تا بیواٹا ہائی وے کی تعمیر کی 22ارب99کروڑ46لاکھ میں منظوری دے دی گئی اس منصوبہ کے ذریعے بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے علاقے آپس میں مل جائیں گے

متعلقہ عنوان :