دہشت گردوں اور سہولت کا روں کیخلاف جاری آپریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ،نواز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، امن وامان کی صورت حال پر حکام کی بریفنگ، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم کا صوبے میں صاف پانی کی فراہمی اور صحت کے منصوبوں پر تاخیر پر اظہار برہمی جلد منصوبوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف،وفاقی وزراء چوہدری نثار،خواجہ آصف ،وزیر خزانہ سمیت صوبائی وزراء کی شرکت،صر ف میٹرو بسوں اور روڈز کی تعمیر سے کام نہیں چلے گا عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے اور صاف پانی اور صحت کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا جائے ،وزیراعظم نواز شریف کی پنجاب حکومت کو ہدایت

اتوار 20 دسمبر 2015 10:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب انکے خاتمے تک جاری رہے گا،دہشت گردوں اور سہولت کا روں کیخلاف جاری آپریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ، ہفتہ کے روز جاتی امرہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں ملکی سیکورٹی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ پنجاب انسپکٹر جنرل پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی کے حکام بھی اجلاس میں شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پنجاب میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی زیر غور آئی، اجلاس میں وزیرقانون راناثنا اللہ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو صوبے میں امن و اما ن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحا بہتر ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس اطلاعات کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو شہری و دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت ، صحت و پانی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نواز شریف نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمیان کااظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت کے امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینا ن کا اظہار کیا تاہم صاف پانی اور صحت و تعلیم کے منصوبوں پر سست روی پرانہوں نے شدید برہمی کا ااظہار کیا اور کہا کہ ،صر ف میٹرو بسوں اور روڈز کی تعمیر سے کام نہیں چلے گا عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے اور صاف پانی اور صحت کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا جائے ،عوام کو صاف پانی کی سہولیات جنگی بنیادی پر فراہم کی جائیں ،اور آنے والی نسلوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ، چاروں صوبوں میں صاف پانی ،صحت اور تعلیم کے منصوبے شرووع کیے جائیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کریں ،منڈیوں سے کھیتوں تک سڑکوں کے ذریعے رسائی کو ممکن بنائی جائے تا کہ کسانوں کو اپنی پیداوارمنڈیوں تک لے جانے میں مشکلات پیش نہ آئیں،وزیراعظم نواز شریف نے عید ملادلنبی کے موقع پر سکیوٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ملک کو امن کا گہورار بنانا پہلی ترجیحی ہے ،ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے امن بحال ہوا ہے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے تک آپریشن جاری رہے گا ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کرچی سمیت ملکر بھر میں امن کے قیام کے لیے آخری حد تک جائیں گے کسی کو امن کی راہ میں روڑ ے اٹکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو صوبے کے شہری و دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا ۔وزیر اعظم کو صوبہ بھر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، دیہی علاقوں میں شاہراہوں اور شہری علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنوں کی مرمت و بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا وزیراعظم محمد نوازشریف نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نامکمل رپورٹ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔

لاہور میٹروبس اور اورنج ٹرین پر بھی کڑی تنقید کی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے اس موقع پر پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے لاہور میں میٹروبس اور اورنج ٹرین پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاق اور پنجاب کے انٹیلی جنس ادارے رابطے بہتر بنائے،پنجاب کی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومالی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
؂