پاک بھارت خوشگوارتعلقات کے قیام کی چابی نوازشریف اورنریندرمودی کے پاس ہے ،اوم پوری ،دونوں رہنماوٴں کویہ تالے کھول دینے چاہئیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کومحبت سے لگے لگادیں، بھارتی اداکار کا سانحہ پشاور پرافسوس کااظہار

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)بھارتی اداکاراوم پوری نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان خوشگوارتعلقات قائم کرنے کی چابی نوازشریف اورنریندرمودی کے پاس ہے ،دونوں رہنماوٴں کویہ تالے کھول دینے چاہئیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کومحبت سے لگے لگادیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اداکاراوم پورسانحہ پشاور پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس واقع پراتنادکھ ہواجتناپاکستان کوہوا۔انہوں نے کہاکہ بھارت گائے کاگوشت برآمدکرتاہے ،بھارت کوگائے کے گوشت کے معاملے پرسیاست بندکردینی چاہئے ۔بھارت میں گائے کے گوشت کھانے پرقتل کا واقعہ انسانیت سوز ہے ۔قرآن اوردیگرمذاہب کی کتابوں میں کہیں بھی یہ نہیں لکھاکہ گناہ کرنیو الوں کوقتل کردو۔