فوجی آپر یشن ضر ب عضب کی کا میابی کا کر یڈ ٹ وزیر اعظم نو ازشر یف کو جاتا ہے،اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت سے قبل پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،عمران خان کا مطالبہ،ایسا تاثر نہ جائے کہ ہم ایران کے خلاف ہیں،اتحاد کے مقاصد پارلیمنٹ اور عوام کو بتائے جائیں،دھاندلی شدہ اسمبلی میں نہیں جاؤں گا جہاں ٹیکس اور خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں ہوتی ،صرف ،عوامی نمائندوں پر دباؤ ڈالا جاتاہے،تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان اوربھارت کو آگے بڑھنا ہوگا، تجار ت سے دونوں ممالک میں غربت کا خاتمہ اور اربوں ڈالر کا فائدہ ہو گا،چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستانی شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسا تاثر نہ جائے کہ ہم ایران کے خلاف کھڑے ہیں،اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔جمعہ کے روز لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ان خان نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ میں کیوں جاؤں جہاں پر ٹیکس اور خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں کی جاتی ،عوام اور رکن پارلیمنٹ پرجمہوریت کے نام پر دباؤ ڈالا جاتا ہے ، پارلیمنٹ میں جتنی بھی جماعتیں بیٹھی ہیں سب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، ایسی دھاندلی شدہ اسمبلی میں نہیں جاؤں گا،ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ہمیں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے ،سعودی اتحاد میں شامل ہونے سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے ہم ایران کے خلاف کھڑے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور تفصیلی بحث کروائی جائے ،اس اتحاد کے مقاصد اور پاکستانی کردار بارے پارلیمنٹ اور عوام کو بتائے جائیں، پارلیمنٹ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جانا چاہیے ،ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی تجارت سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور دونوں ممالک کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دونوں ممالک کو آگے بڑھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ چین نے 20 سالوں میں 50 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ عمران خان نے رینجرز کے کراچی میں آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز آپریشن سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔ شوکت خانم پشاور کے لئے 50 کروڑ روپے جمع کر لئے گئے ہیں اور 30 کروڑ کی مزید ضرورت ہے۔تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپر یشن ضر ب عضب کی کا میابی کا کر یڈ ٹ وزیر اعظم نو ازشر یف کو جاتا ہے‘ کراچی میں رینجرز کے اختیارا ت اور امن کیلئے (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کا ساتھ دیں گے ۔

وہ تحر یک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید اور دیگر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپر یشن ضرب عضب کی اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے بھی مکمل حمایت کی ہے لیکن میاں نوازشر یف ملک کے وزیر اعظم ہیں اور انکی کوششوں سے ہی آپر یشن کا میاب ہو رہا ہے جس پر ان کو کر یڈ یٹ دینا چاہیے اور ہم بھی آپر یشن کی کامیابی پر نوازشر یف کو کر یڈ یٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال اصل امتحان ہے جہاں ایم کیوایم اپنا عسکری ونگ اور پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم اور اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے ایک ہو چکی ہے، وہاں وفاقی حکومت کو سخت موقف اپناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی میں رینجرز کے معاملے پر تحر یک انصاف (ن) لیگ کی حکومت کو مکمل سپورٹ کر یگی ‘ رینجرز پیچھے ہٹے گی تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائے گا ، پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔