انتہا پسندی بھارت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے ، استاد غلام علی خان کا پروگرام ممبئی میں نہ ہونے پر شرمندہ ہوں ، اوم پوری،تھوڑے سے انتہا پسند ہیں جو پا ک بھارت تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے، بالی ووڈ کے سینئر اداکار کی لاہور میں گفتگو

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی بھارت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے ، استاد غلام علی خان کا پروگرام ممبئی میں نہ ہونے پر شرمندہ ہوں ، تھوڑے سے انتہا پسند ہیں جو پا کستان اور بھارت کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ک مٹھی بھر انتہا پسند پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں استاد غلام علی خان کو پروگرام نہ کرنے والے انتہا پسند بہت کم تعداد میں تھے حکومت کو انہیں روکنا چاہیے تھا ظلم کا راستہ چھوڑ کر پیار کرنا ہوگا انتہا پسندی بھارت کے ماتھے کا کلنگ کا ٹیکہ ہے سینئر اداکار اوم پوری نے کہا کہ گائے کا گوشت کھانے پر قتل کرنے والے بہت کم تعداد میں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ مذہب معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا پاکستان اور بھارت اکھٹے ہوئے تو فلم انڈسٹری لاہور میں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :