قومی ائیرلائن کا خسارہ 114ارب سے تجاوز کر گیا ، وزیراعظم کا اپوزیشن کو نجکاری سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پی آئی کی نجکاری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی ،بعض جماعتوں کے رہنماؤں سے وزیراعظم نواز شریف خود بھی ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء )اپوزیش جماعتوں کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری رکاوانے کی کوششیں جتنا عروج پر ہیں قومی ائر لائن اتنا ہی قومی خزانے پر بھوج بنتی جا رہی ہے ائیر لائن کا مجموعی خسارہ 114ارب سے تجاوز کر گیا ، وزیراعظم محمدنواز شریف نے بڑھتے ہوئے خسارے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو بھی نجکاری سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی طور پرخسارہ 114 ارب سے تجاوز کر گیاہے جبکہ پی آئی اے کی انتظامیہ میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اوور سٹافنگ کے باعث اب پی ائی اے کو ماہانہ تین ارب روپے قرضہ واپس بھی کرنا پڑے گا جبکہ قومی ا ئیر لائن کے مجموعی اخراجات کا 20فیصد تنخواہ کا بل ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ائی کے بڑھتے ہوئے خسارے کے پیش نظر قومی ائیر لائین کی نجکاری کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جلد اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پی آئی کی نجکاری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ بعض جماعتوں کئے رہنماؤں سے وزیراعظم نواز شریف خود بھی ملاقاتیں کریں گے ۔