سندھ اسمبلی نے رینجرز کی مشروط تعیناتی کی قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ،اپوزیشن کا رینجرز اختیارات محدود اور کارروائیاں مشروط کرنے پر سخت احتجاج ،ایوان کا واک آوٴٹ
جمعرات 17 دسمبر 2015 09:45
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے بدھ کو بالآخر رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی لیکن یہ تعیناتی مشروط ہو گی ۔ قرار داد میں 4 شرائط عائد کی گئی ہیں ، جن کے تحت رینجرز اپنے حاصل اختیارات کے تحت کارروائیاں کر سکے گی جبکہ حکومت سندھ کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ رینجرز اور پولیس کو اختیارات سونپتے ہوئے ان چار شرائط کو مدنظر رکھے ۔
اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس قرار داد کی مخالفت کی اور رینجرز کے اختیارات محدود کرنے اور ان کی کارروائیوں مشروط کرنے پر سخت احتجاج کیا ۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو شام پونے پانچ بجے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے باری سے ہٹ کر یہ قرار داد پیش کی ، جس کی صرف پیپلز پارٹی نے حمایت کی اور قرار داد کثرت رائے سے منظور ہو گئی ۔
قرار داد کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے لیے تعیناتی چار شرائط عائد کی گئی ہیں ، جن کے ذریعہ ان کے اختیارات کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ پہلی شرط یہ ہے کہ رینجرز کو صرف ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور فرقہ ورانہ کلنگ سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے ۔ قرار داد میں دوسری شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت یا سہولت فراہم کرنے کے شک کی بنیاد پر کسی شخص کو حفاظتی نظر بندی میں نہیں رکھا جائے گا ۔ اس شخص کو نظر بند کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے پیشگی تحریری اجازت لینا ہو گی ۔ نظر بندی کے لیے مکمل شواہد اور معقول اسباب سے حکومت سندھ کو آگاہ کیا جائے گا ، جن کی بنیاد پر حکومت سندھ نظربندی کی تجویز کو منظور یا مسترد کر دے گی ۔ تیسری شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی پیشگی اجازت کے بغیر پاکستان رینجرز ( سندھ ) حکومت سندھ یا کسی دوسرے سرکاری ادارے کے دفتر پر چھاپہ نہیں ماریں گی ۔ چوتھی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ پہلی شرط کے مطابق کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز والے سندھ پولیس کے علاوہ کسی دوسرے ادارے کی معاونت نہیں کریں گے ۔ قرار داد میں حکومت سندھ کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کو اختیارات سونپتے ہوئے مذکورہ بالا چاروں شرائط کو مدنظر رکھے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے پاکستان رینجرز سندھ کو سول انتظامیہ اور پولیس کی مدد میں کچھ فرائض سونپے ہیں ۔ آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت حکومت سندھ کے ایسے فیصلوں کی سندھ اسمبلی سے 60 دنوں میں توثیق ضروری ہے ۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ ) کی مشترکہ کوششوں سے امن وامان کی صورت حال مجموعی طور پر بہتر ہوئی ہے اور حکومت سندھ ان دونوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہتی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر ایس او ( ایل ای ۔ 1 ) / 6 ۔ 66 / 2015 مورخہ 16 جولائی 2015 کے ذریعہ پاکستان رینجرز سندھ کو 12ماہ کے لیے تعینات کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا ، اس کی ان پانچ شرائط کے ذریعہ توثیق کی جاتی ہے ۔ چار شرائط رینجرز سے متعلق ہیں جبکہ ایک شرط میں حکومت سندھ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اختیارات دیتے ہوئے ان شرائط پر عمل کرے ۔ اپوزیشن ارکان نے اس قرار داد پر سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ انہوں نے قرار داد کی کاپیاں پھاڑ دیں اور احتجاجاً ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا ۔ واک آوٴٹ ختم کرکے اپوزیشن ارکان جب واپس آئے تو انہوں نے پھر احتجاج جاری رکھا ۔ وہ ” نو کرپشن نو “ اور ” گو کرپشن گو “ کے نعرے لگا رہے تھے ۔ انہوں نے قرار داد کی کاپیاں بھی پھاڑ کر پھینک دیں ۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران اسمبلی کی کارروائی جاری رہی لیکن ایجنڈا مکمل ہونے سے پہلے اسپیکر نے شور شرابے کے باعث اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 17 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
ٹی 20سیریز : پاکستان اے کو سپر اوور میں 4رنز سے شکست ، انگلینڈ لائنز نے سنسنی خیز فتح کے بعد سیریز 3-2سے اپنے نام کرلی ،سیریز کا آخری میچ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ 20 اوورز میں برابری پر ختم ہو،اسپر ... مزید
-
پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، سری لنکن وزیر کھیل نے سازش قرار دیدیا ، حکام پریرا کے ٹیسٹ کیلئے ایک دوسرا نمونہ بھیجیں گے اور ان کے دفاع کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کر رہے ہیں، یہ ہمارے باؤلر کو ورلڈ ٹی 20سے باہر ... مزید
-
ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، جان سینا
-
قوم امن کے مقابلے میں کسی طرح کی دہشت گردی اور بربریت کو ہر گز قبول نہیں کرے گی،پرویز خٹک
-
کراچی، سیکورٹی اداروں کی کارروائی ، القاعدہ برصغیر گروہ گرفتار،گرفتار گروہ ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجی پر کام کررہا تھا، گرفتار ہونیوالا نوجوان سیاسی شخصیت کا بیٹا اور القاعدہ برصغیر کے اہم گروہ کا ... مزید
-
ریحام خان بطور اینکر پرسن نئی اننگز سے بھی کافی نالاں نظر آنے لگیں ، ” نیو ٹی وی “ انتظامیہ ادارے کی مشہوری کی وجہ سے ریحام خان کی آمد پر خوش،ناز نخرے بھی اٹھانے کو تیار ، ریحام نے اپنی مرضی کی تبدیلیاں ... مزید
-
اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ،ہائی کورٹ جج اور بنچ کی صدارت کیلئے نام تجویز کیا جائے ،وفاق
-
راولپنڈی ،اڈیالہ جیل میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد قیدیوں کو ”خوش کرنے کی بنیاد پر“ سہولیات دینے کا انکشاف ،مال لگانے پر موسم سرما میں کوئلہ ،موبائل اورمنشیات کی فراہمی یقینی
-
اسلامی بینک کو30 ارب کا قرضہ صرف0.01 مارک اپ پر د یا گیا،فیصل رضا عابدی کا انکشاف، اسلامی بینک خود ڈیفالٹر ہے ،ایک ہی خاندان نے بینک کے شیئر خرید رکھے ہیں ، اسلامی بینک کے ڈائریکٹر مفتی اسماعیل ،وزیر ... مزید
-
پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعت مقبول پڑھی گئی
-
کراچی ،عا لمی صرافہ ما ر کیٹ میں سو نے کی قیمت گھٹ گئی ،ملکی ا فہ ما ر کیٹوں میں سو نا مہنگا ہو گیا
-
امریکی صدرباراک اوبامہ کانریندرمودی کوفون ،ماحولیاتی کانفرنس میں بھارت کے کردارکی تعریف
-
سعودی عرب مصر کو پانچ برس تک تیل دے گا: شاہ سلمان،قاہرہ میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 30 ارب ریال تک بڑھانے کا شاہی فرمان بھی جاری
-
مکہ کرین حادثہ: سرکاری افسران سمیت پانچ عہدیداران ذمہ دار قرار
-
فلپائن ، طوفانی بارشیں اور سیلاب ، کم از کم گیارہ افراد ہلاک، ہزاروں بجلی سے محروم
-
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ، دو فلسطینی شہری شہید ، چار زخمی
-
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا نژاد کینیڈین پادری کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی
-
ایران: بے حجاب خواتین ڈرائیوروں کی ہزاروں کاریں ضبط کر لی گئیں،پولیس نے نومبر میں خواتین ڈرائیوروں کوحجاب نہ اوڑھنے کی صورت میں ان کی کاریں ایک ہفتے کے لیے ضبط کرنے کی واننگ دی تھی
-
نئے جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے اسرائیل کے امریکہ سے مذاکرات شروع، ایف 35 جنگی طیارے جدید ترین آلات سے لیس اور راڈار سے غائب ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں
-
وزیر اعظم کا 16 دسمبرکو سرکاری سطح پر”قومی عزم تعلیم“ منانے کا اعلان،بچوں کے ” لہو“ نے پوری قوم کو متحدکر دیا،ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،نواز شریف،سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا،عہد ... مزید
-
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی مشروط تعیناتی کی قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ،اپوزیشن کا رینجرز اختیارات محدود اور کارروائیاں مشروط کرنے پر سخت احتجاج ،ایوان کا واک آوٴٹ
-
اسلام آباد، نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، سابق ممبر ایڈمن ایف بی آر شاہد حسن جتوئی اور سندھ کے سابق وزیر پاپولیشن علی مراد شاہ کیخلاف انکوائری، ٹھٹھہ سے سابق رکن سندھ اسمبلی غلام قادر پلیجو کے خلاف ... مزید
-
سب نے مل کر ٹیکس نیٹ سکیم کو کامیاب بنانا ہے،اسحاق ڈار، ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کردینگے،وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو
-
سیکرٹری خارجہ کے سعودی عرب کیخلاف بیان کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ، وضاحت طلب
-
دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں یکجا ،نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا جائے ‘ اراکین سینٹ ،مدارس اور مساجد کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، سانحہ آرمی پبلک سکول سانحہ مشرقی پاکستان ... مزید
-
دہشتگردتنظیمیں پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،رچرڈاولسن،حقانی نیٹ ورک اورلشکرطیبہ کے خلاف کارروائی جاری رکھناچاہئے،پاکستان نے ضرب عضب میں نمایاں کامیابی حاصل کی ،امریکی نمائندہ ... مزید
-
دہشتگردپاکستانی قوم کوخوف زدہ نہیں کرسکتے ،جان کیری،امریکی عوام سانحہ پشاورکے شہداء کے غم میں برابرکی شریک ہے ،شہداء پی اے ایس پاکستانی قوم کی بہادری کی نشانی ہے،امریکی سیکرٹری خارجہ
-
افغانستان بحالی پروگرام میں 2ارب 40کروڑ کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، پی اے سی نے سکینڈل تحقیقات دو رکنی کمیٹی کو سونپ دیں ، افغانستان کا منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر احتجاج ، کرپشن تحقیقات ظلم ہے ، ایف ... مزید
-
حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے کوشاں، 2018ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کامکمل طورپرخاتمہ کردینگے، خواجہ آصف ،ڈ یرہ اسماعیل خان میں محکمہ واپڈاسمیت تمام ضلعی افسران ن لیگ کے عہدیداران اورکارکنان ... مزید
-
سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت،ماڈل کی والدہ بیمار ہیں ،دبئی جانے کی اجازت دی جائے ،وکیل ،عدالت نے23 دسمبرکو وزارت داخلہ اور ائیر پورٹ انتظامیہ ... مزید
-
قومی ایکشن پلان کے تحت آزاد کشمیر سے 1800 افغا ن با شندے ریاست سے بے دخل،حکومت نے دیگر 1200افغان باشندوں کو 31دسمبر تک ریاست چھوڑنے کی ڈیدلائن دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.